روہت شرما ونڈے رینکنگ میں کپتان کوہلی کے قریب

   

Ferty9 Clinic

لندن۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سلامی بلے بازی روہت شرما ورلڈ کپ میں پانچ سنچریز بنانے کے بعد آئی سی سی ونڈے رینکنگ میں اپنے ساتھی کپتان ویراٹ کوہلی کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں۔ کوہلی ورلڈ کپ میں 442 رنز اور 63.14 کے اوسط سے رنز بناکر 891 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ روہت شرما نے پانچ سنچریز بنا کر 885 پوائنٹس حاصل کئے ہیں جبکہ پاکستان بلے باز بابر اعظم تیسرے مقام پر ہیں۔ اس فہرست میں آسٹریلیائی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر بھی داخل ہوچکے ہیں۔ وہ 10 اولین کھلاڑیوں میں چھٹے نمبر پر ہیں اور وہ 638 رنز حاصل کئے جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن چوتھے مقام پر ہیں اور آسٹریلین کھلاڑی عثمان خواجہ پندرہویں نمبر پر اور انگلینڈ کے جیسن رائے، جانی بیرسٹو دونوں درجہ بندی میں 13 ویں مقام پر ہیں۔