نئی دہلی۔ سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے اپنی توقع ظاہرکی ہے کہ روہت شرما 2024 کے ٹی20 ورلڈکپ میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کریں گے کیونکہ ہاردک پانڈیا کے ساتھ جاری فٹنس چیلنجز اس آل راؤنڈر کے لیے فی الحال کھیلنا مشکل بنا رہے ہیں۔ ہاردک 19 اکتوبر سے مسابقتی کرکٹ سے غیر حاضر ہیں، جب بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں بولنگ کے دوران ٹخنے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ نتیجتاً وہ جنوبی افریقہ کے دورے کے علاوہ آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز اور تین میچوں کی اور سیریز کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے چوپڑا نے کہا ہاردک شاید کپتان نہیں ہوں گے کیونکہ فٹنس کے حوالے سے ایک مسئلہ ہے۔ آپ فی الحال نہیں کھیل رہے ہیں۔ آپ نے ورلڈ کپ میں اپنا ٹخنہ زخمی کرلیا ہے۔ آپ افغانستان سیریز نہیں کھیل رہے ہیں اور آپ میدان سے باہر ہیں۔ کسی بھی صورت میں ٹسٹ نہیں کھیل پارہے ہیں، اس کے بعدآپ فوراً آئی پی ایل کھیلیں گے یہ تمام حالات ہارڈک کے خلاف ہو رہا ہے، آکاش نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ روہت شرما 2024 کیٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھی کپتان ہوں گے۔ اگر آپ نے یہ سوال 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد پوچھا ہوتا، تو یہ تقریباً یقینی تھا کہ وہ کپتان نہیں ہوں گے، حالات کو دیکھتے ہوئے ٹیم کی موجودہ کارکردگی بھی سامنے ہیں جہاں ہم پہلے 10 اوورز میں 60 رنز بنا رہے تھے۔ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں یکم جون سے 29 جون تک ہونا ہے۔ ہندوستان اپنی مہم کا آغاز5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کرے گا۔ ٹورنمنٹ کا ان کا دوسرا میچ 9 جون کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف ہوگا۔ان حالات میں اب سب کی نظریں ہندوستان کے کپتان نے انتخاب پر مرکوز ہے۔
دورہ ہند پر انگلینڈ کے ساتھ باورچی بھی ہوگا
لندن: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے اپنے میدان سے باہر کے منصوبوں کو مستحکم کرتے ہوئے ہندوستان کے آنے والے دورے پر مشہور فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے شیف (باورچی) کے ساتھ سفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مصالحے دار چیزوں کو پسند کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے غذائیت سے بھرپورکھانا یقینی بنایا جا سکے۔انگلینڈ اس مہینے سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریزکے لیے ہندوستان کا دورہ کرے گا، جس میں عالمی کرکٹ کے دو ہیوی ویٹ ٹیموں کے درمیان مقابلے کا ایک دھماکہ ہونے کی امید ہے۔ ماضی میں شیف عمر میزان نے دسمبر 2022 میں ٹیم کے ساتھ پاکستان کا سفرکیا تھا جب بین اسٹوکس کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔یادرہے کہ ہند۔انگلینڈ رواں سیزن کی ایک بڑی سیریز ہے اور مہمان ٹیم ہندوستان میں بہتر مظاہروں کیلئے پرامید ہے۔