نئی دہلی : بارڈرگواسکر ٹرافی میں ہندوستانی ٹسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان روہت شرما کی انتہائی مایوس کن کارکردگی نے بھی بی سی سی آئی کو شدید دبا ؤکا شکارکردیا تھا۔ اس کے باوجود بی سی سی آئی نے چمپئنز ٹرافی کے لیے روہت شرما کو اپنا قائد منتخب کیا اوران پر اعتماد کا اظہارکیا۔ تاہم چمپئنز ٹرافی کے بعد روہت شرما کو بی سی سی آئی کو اپنے مستقبل کے منصوبے بتانے ہوں گے۔ روہت شرما اب اپنے کیریئر کے آخری مرحلے میں ہیں۔ روہت شرما اپریل2025 میں 38 سال کے ہو جائیں گے اور ان کی سبکدوشیکی افواہیں زور پکڑرہیی ہیں۔ اب بی سی سی آئی نے سختی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روہت سے جواب طلب کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ٹیم انڈیا کے سلیکٹر2027 ورلڈکپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کرنا چاہتے ہیں اور روہت شرما کا موقف بھی واضح ہونا چاہیے۔ مانا جا رہا ہے کہ چمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ٹورنمنٹ کے بعد ٹیم انڈیا تبدیلی کے مرحلے سے گزرسکتی ہے۔ روہت شرما کے مستقبل کا انحصار بھی چمپئنز ٹرافی پر ہوگا اور قوی امکان ہے کہ اگلے ورلڈ کے منصوبے میں روہت شرما نہیں ہوں گے ۔ ٹورنمنٹ کے اختتام کے بعد روہت شرما کو بی سی سی آئی کے سامنے اپنا مستقبل کا منصوبہ پیش کرنا ہوگا۔ اب تو وقت ہی بتائے گا کہ چمپئنز ٹرافی کے بعد روہت شرما کا کریئر کس سمت لے جائے گا۔ کیا وہ سبکدوش ہو جائیں گا یا کھیل جاری رکھیں گے؟لیکن ناقص فام اور بڑھتی عمر کے پیش نظر چمپنز ٹرافی آخری سفر ہوگا۔