روہت شرما2007 سے 2021 ورلڈ کپ تک

   

نئی دہلی ۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما نے ٹی20 کے افتتاحی ورلڈ کپ 2007 سے اپنا ٹی20 ڈیبیو کیا تھا۔ اس ورلڈ کپ میں انہوں نے جملہ 3 اننگزکھیلی جن میں 88 رنز بنائے تھے۔ اس ورلڈ کپ کی خاص بات یہ تھی کہ وہ پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہے اور ایک بار بھی آوٹ نہیں ہوئے تھے۔روہت شرما اس سال کے ورلڈ کپ میںٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں۔ وہ عالمی سطح پر ٹی20 کرکٹ کے بہترین بیٹسمینوں میں بھی شامل ہیں اور شائقین کو امید ہے کہ ان کی کارکردگی بھی بہترین ہی ہوگی۔روہت کے علاوہ پاکستانی ٹیم محمد حفیظ اور شعیب ملک ایسے دو کھلاڑی ہیں جنہوں نے افتتاحی ورلڈ کپ میں بھی اپنی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جبکہ بنگلہ دیش میں شکیب الحسن ، محمود اللہ اور مشفق الرحیم ایسے نام ہیں جو 2007 ورلڈ کپ سے اس ورلڈ کپ تک ٹیم کا حصہ ہیں۔