روہت شیٹی ’’سنگھم اگین‘‘ کیلئے پُرجوش ہیں

   

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور فلمساز روہت شیٹی، فلم سنگھم اگین کی ہدایت کاری کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔اجے دیوگن اور روہت شیٹی ایک بار پھر ساتھ آرہے ہیں۔ دونوں ’سنگھم اگین‘ بنا رہے ہیں۔ یہ سنگھم فلم کی تیسری کڑی ہوگی اس فلم میں اجئے دیوگن لیڈ رول میں ایک عام پولیس عہدیدار کے کردار میں نظر آئیں گے۔روہت شیٹی نے بتایا ہے کہ وہ اس فلم کیلئے کا فی پر جوش ہیں کیونکہ اسکرپٹ بہت اچھی بنی ہے۔ روہت شیٹی نے کہا کہ پولیس فرینچائزی کو پسند کرنے والوں کو فلم سنگھم اگین بہت پسند آئے گی۔ سنگھم اگین لارجر دین لائف ہے ۔ اسے سوریہ ونشی سے ایک الگ لیول پر بنا یا گیا ہے اور یہ سوریہ ونشی سے 10گنا بڑی بھی ہے۔ میں بہت کم ہی کسی فلم کو لے کر پرجوش ہوتا ہوں، لیکن ’سنگھم اگین‘ اتنے برسوںکے بعد ایک ایسی اسکرپٹ ہے ، جس کی شوٹنگ شروع کرنے کیلئے میں پرجوش ہوں۔