روہت نے اجے دیوگن کی جگہ جان ابراہم کو منتخب کیا

   

ممبئی 11 جولائی (ایجنسیز) فلمساز روہت شیٹی نے بھلے ہی بالی ووڈ کو ایک مختلف پولیس کائنات دی ہو، لیکن ان کی اگلی فلم ممبئی کے سابق پولیس کمشنر راکیش ماریا کی زندگی پر ہے جو مجھے اب کہنے دو پر مبنی ہے۔ توقع ہے کہ یہ فلم روہت شیٹی کی اب تک کی بہترین پولیس فلم ثابت ہوگی۔ تاہم اپنی پچھلی پولیس فلموں کے برعکس اس بار روہت نے جان ابراہم کو منتخب کیا ہے نہ کہ اجے دیوگن کو۔ دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ ہدایت کار نے جان ابراہم کے ساتھ فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ روہت شیٹی کی فلم کی شوٹنگ کا دوسرا شیڈول شروع ہو رہا ہے۔ یہ شوٹنگ 65 دن تک جاری رہے گی۔ اس کی شوٹنگ ممبئی کے حقیقی مقامات پر کی جائے گی۔ اس فلم کے لیے روہت شیٹی کے کام کے طریقہ کارپر قریبی ذرائع نے کہا روہت اس فلم کو حقیقی دکھانا چاہتے ہیں۔