چنئی: ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے اتوار کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹسٹ میچ میں شاندار کارکردگی پیش کرنے پر روی چندرن اشون اور رشبھ پنت کی تعریف کی۔ میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے روہت نے کہاکہ مستقبل کو دیکھتے ہوئے یہ ہمارے لیے بہت اہم جیت ہے ۔ وکٹ کیپر ؍ بیاٹر پنت بہت مشکل وقت سے گزرے ہیں۔ جس طرح اس نے ان چیزوں کا سامنا کیا وہ حیرت انگیز ہے ۔ اسے یہ فارمٹ سب سے زیادہ پسند ہے۔ روہت نے کہا کہ ہماری ہمیشہ خواہش ہے کہ ہمارے پاس فاسٹ باؤلنگ اور اسپن میں آپشنز کی کمی نہ ہو۔ یہ پچ بہت آسان تھی۔ یہاں تیز گیند بازوں کے لیے مدد تھی اور اسپن گیند بازوں کے لیے بھی بہت کچھ۔ یہ ایک ایسی پچ تھی جہاں آپ کو صبر کا مظاہرہ کرنا پڑا۔ اشون ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے ۔ وہ آپ کو بتاتا رہتا ہے کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا۔ رشبھ پنت نے کہا کہ سنچری اسکور کرنا خاص تھا کیونکہ مجھے چنئی میں کھیلنا پسند ہے ۔ انجری کے بعد مجھے تینوں فارمیٹس میں واپسی کرنی پڑی۔ انجری کے بعد یہ میرا پہلا ٹسٹ میچ رہا۔ میں ہر روز اس واپسی کا جشن منا رہا ہوں۔ یہ قدرے جذباتی معاملہ بھی تھا۔