روہت نے چہل کا پھر مذاق اڑایا

   

ممبئی ۔29 مئی (سیاست ڈا ٹ کام ) ہندوستانی اوپنر روہت شرما لاک ڈاون میں بھی اپنے ساتھی کھلاڑی یجویندر چہل کی ٹانگ کھینچنے کا موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ روہت نے اسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا، جس میں وہ جم میں جمپنگ کرتے ہوئے ایکسرسائز کر رہے ہیں اور اس میں بھی انہوں نے چہل کا مذاق اڑانے کا موقع بھی نہیں چھوڑا۔روہت نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا، میرا چھوٹا بچہ چہل جب فیلڈنگ کرتا ہے تو ایسا ہی دکھتا ہے۔ (ہر جگہ چھلانگ لگاتا ہوا)۔ روہت لاک ڈاون کے دوران اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں۔ لاک ڈاون ہونے کے بعد کرکٹ کے دوبارہ شروع ہونے سے پہلے روہت کو فٹنس ٹسٹ پاس کرنا ہوگا۔