احمد آباد۔ ہندوستانی بیٹر ویرات کوہلی نے اتوارکو آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے دوران ونڈے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کی فہرست میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کے علاوہ ہندوستانی کپتان روہت شرما سری لنکا کے عظیم کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑکر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔ جہاں کوہلی نے 37 اننگز میں 1744 رنز بنا کر پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا، وہیں روہت نے 28 اننگز میں 1560 رنز بنا کر سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ہندوستانی بیٹنگ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر 44 اننگز میں 2278 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ آسٹریلیا کے سابق کپتان پونٹنگ 42 اننگز میں 1743 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ علاوہ ازیں روہت نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ونڈے ورلڈ 2023 کے فائنل کے دوران بطور کپتان ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ ورلڈ کپ رنز بنانے کے لیے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ روہت نے ولیمسن کو اپنی اننگز کی 29 ویں رن کے ساتھ 578 رنزکی تعداد کے ساتھ پیچھے چھوڑ دیا، جو 2019 کے ایڈیشن میں ولیمسن کا ریکارڈ تھا۔ وہ 10ویں اوور میں 47 رنز پرگلین میکسویل کے ہاتھوں آؤٹ ہوکر 597 رنز سے ورلڈ کپ مہم کا اختتام کیا۔