نئی دہلی : کانگریس نے کرنل (ریٹائرڈ) روہت چودھری کو اپنے سابق فوجی سیل کا نیا صدر مقرر کیا ہے ۔کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیم انچارج) کے سی وینوگوپال نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے چودھری کو فوری اثر سے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سابق فوجی سیل کا صدر مقرر کیا ہے ۔اس سے پہلے ، کانگریس نے اپنے سابق ایم ایل اے آشیش کمار ساہا کو تریپورہ میں پارٹی کی ریاستی یونٹ کا نیا صدر مقرر کیا تھا۔