روہت کو لطف اندوز ہونے دو:کوہلی

   

پونے ۔ 9اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) اننگز کے آغاز میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے نئے اوپنر روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا کہ روہت پہلے ٹسٹ کے دروان کافی پرسکون نظر آئے جسے دیکھنا اچھا تجربہ تھا۔اتنے سال میں انہوں نے جو تجربہ حاصل کیا ہے وہ اب سامنے آرہا ہے۔ روہت شرما پر سوال کے بعد کوہلی ناراض ہوئے اور صحافی سے کہا وہ روہت کے مظاہروں کو دیکھیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں روہت شرما نے دونوں اننگز میں سنچری لگاکر مین آف دا میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ روہت شرما نے ابھی تک جملہ 28 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں۔ ان میں سے 27 میچ انہوں نے مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پرکھیلے۔ ہندوستانی کپتان کوہلی پونے میں دوسرے ٹسٹ سے پہلے منعقدہ پریس کانفرس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب آرام سے دئے لیکن اس دوران روہت شرما کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر کوہلی ناراض ہوگئے۔ انہوں نے کہا کم آن، روہت شرما کو کچھ وقت کیلئے اکیلا چھوڑ دیجئے۔ آپ جانتے ہیں وہ اچھا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہیں اپنی بیٹنگ کا لطف اٹھانے دیجئے جیسا کہ وہ محدود اوورس کی کرکٹ میں اٹھاتے رہے ہیں۔