روہت کی سبکدوشی حیران کن نہیں ہوگی: شاستری

   

سڈنی: ہندوستان کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری اگر تنقید کی زد میں موجودکپتان روہت شرما مستقبل قریب میں اپنی ٹسٹ سبکدوشی کا اعلان کرتے ہیں تو حیران نہیں ہوں گے، یہ کہتے ہوئے کہ شبمن گل جیسے باصلاحیت اور ان فارم نوجوان ٹیم کے دروازے پر سخت دستک دے رہے ہیں۔ روہت اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی وجہ سے سیریز کے افتتاحی میچ میں شرکت سے محروم رہنے کے بعد بارڈر۔گواسکر ٹرافی میں کھیلی گئی پانچ اننگز میں سب سے زیادہ 10 رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ سڈنی ٹسٹ کے لیے روہت کی پلیئنگ الیون میں جگہ کے بارے میں قیاس آرائیاں جمعرات کو اس وقت بڑھ گئیں جب ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر میچ سے قبل میڈیا سے بات چیت کے لیے آئے اور ٹیم میں کپتان کی جگہ کی تصدیق نہیں کی۔