رانچی۔19 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کے نئے اوپنر روہت شرما کی ایک اور سنچری کی بدولت ہندوستان نے تیسرے ٹسٹ کے پہلے دن خراب روشنی کے باعث جب 58 اوورس میں ہی دن کا کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تب تین وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنالئے تھے ۔روہت 14 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 117 رنز بنالئے جبکہ ان کے ساتھ اجنکیاراہانے 11 چکوں اور ایک چھکے کی مدد 83 ناٹ آوٹ رنز بنالئے ہیں۔قبل ازیں کیگسو ربادا اور اینرچ نورتجے کی بہترین بولنگ کی وجہ سے میزبان ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف شروعات ناقص رہی اور اس نے لنچ تک صرف71 رن جوڑ کر پہلی اننگز میں اپنے تین اہم وکٹ گنوا دیئے تھے ۔ کپتان ویراٹ کوہلی نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اوپنر مینک اگروال، چتیشور پجارا اور کوہلی تینوں سستے میں لنچ سے پہلے ہی پویلین لوٹ گئے ۔ ہندوستان نے لنچ تک پہلی اننگز میں 23 اوور میں تین وکٹ گنوا کر 71 رن بنا لئے ہیں۔ روہت شرما 38 رن اور اجنکیا رہانے11 رنز بنا کر ایک بہتر پارٹنرشپ کی بنیاد رکھی۔ہندوستانی ٹیم آغاز کافی خراب رہا اور اوپنر مینک10 رن بنا کر ربادا کی گیند پر ایلگر کو کیچ دے بیٹھے ۔ اس سے پہلے ہندوستان ابھرتا ،صرف چار رنز بعد ہی ٹسٹ کے ماہر پجارا صفر پر ربادا کی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔ ہندوستان نے16 رن پر دوسرا وکٹ گنوایا۔ پھر کپتان کوہلی نے22 گیندوں پر دو چوکے لگا کر12 رنوں کا اضافہ کیا کہ نورتجے نے انہیں بھی ایل بی ڈبلیو کے ذریعہ ٹیم کے لئے تیسرا وکٹ لے لیا۔ پہلے دن افریقہ کیلئے ربادا کامیا ب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 54 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کا آوٹ کیا۔