برمنگھم ۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اوپنر روہت شرما کی رواں ٹورنمنٹ چوتھی سنچری اور پہلی وکٹ کیلئے لوکیش راہول کے ہمراہ 30 اوورس میں 180 رنز کی پارٹنر شپ کے باوجود ہندوستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 314/9 رنز ہی اسکور کرپائی ہے۔ روہت نے 92 گیندوں میں 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 104 رنز جبکہ ساتھی اوپنر راہول نے 92 گیندوں میں 6 چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 77 رنز اسکور کئے۔ دیگر بیٹسمینوں میں کپتان ویراٹ کوہلی 26 رنز، چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے رشپھ پنت 41 گیندوں میں 48 رنز اور مہندر سنگھ دھونی 33 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 35 رنز اسکور کئے۔ ہندوستانی ٹیم تیزی سے رنز بنانے کی کوشش میں آخری اوور میں 3 وکٹیں گنوائی۔ بنگلہ دیش کیلئے مستفیض الرحمن نے 10 اوورس میں 59 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ شکیب الحسن، روبیل حسین اور سومیا سرکار نے بھی ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔