نئی دہلی۔ ہندوستان کے سابق کوچ روی شاستری کو لگتا ہے کہ روہت شرما کی واپسی جاری انڈین پریمیئر لیگ میں پانچ بارکی چمپئن ممبئی انڈینس کے لیے خوش آئند ہے۔ ایم آئی نے منگل کی رات یہاں دہلی کیپٹلس کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین مقابلوں میں اپنی پہلی جیت درج کی ہے۔ ڈی سی نے 172 رنز بنائے، جس کا پیچھا ایم آئی نے آخری گیند پرکیا، کپتان روہت نے 65 رنزکی کتپانی اننگز کھیلی، جو 24 اننگز کے بعد ان کی پہلی نصف سنچری تھی۔روہت کی فام میں واپسی کو روی شاستری نے خوش آئند قراردیا ۔