لاڈرہل (امریکہ)۔ ہندوستانی فاسٹ بولر اویس خان جو ویسٹ انڈیز کے میدانوں پر تیز ہواؤں اور مختصر باؤنڈریوں کے درمیان مہنگے ثابت ہوئے انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں زبردست واپسی کی جب انہوں نے کپتان روہت شرما کے مشورے پر عمل کیا۔روہت نے انہیں گیندوں کی رفتار کو کم کرنے کا مشورہ دیا ۔ اویس نے کہا کہ روہت اورکوچ راہول ڈراویڈ نے انہیں بہت زیادہ اعتماد دیا جب وہ تیز ہواؤں اور مختصر باؤنڈریوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے تھے۔اویش نے چوتھے مقابلے میں اپنے چار اووروں میں 17 رن کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں اور ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 59 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی برتری حاصل کی۔اویس نے میچ کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کپتان نے مجھے کافی اعتماد دیا حالانکہ میں نے آخری دو میچوں میں اچھا نہیں کیا تھا۔روہت بھائی اور راہول صاحب کے تعاون سے میں نے میدان کے اندر اور باہر اعتماد حاصل کیا ہے۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ مشکل وقت آتا ہے۔پچھلے مہینے پورٹ آف اسپین میں اپنا ونڈے ڈیبیو کرتے ہوئے اویس نے چھ اوورز میں 54 رنز دئے تھے ۔ سینٹ کنٹس میں پہلے دو ٹی 20 میں بھی بہت مہنگے ثابت ہوئے لیکن ان کی جدوجہد کے باوجود روہت نے انہیں دوسرے ٹی 20 میں آخری اوور میں نو رنز بچانے کی ذمہ داری سونپی۔
اویس توقع پر پورا نہیں اترے لیکن ٹیم انتظامیہ نے ان کی حمایت جاری رکھی۔انہوں نے کہا کہ کپتان نے یہ کہہ کر میری حمایت کی کہ دو میچوں میں اوسط کارکردگی کسی بولر کو برا نہیں بناتی، خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی میں یہ فارمیٹ ایسا ہی ہے۔