نئی دہلی ۔5 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی بیٹسمین روہت شرمانے ٹی 20 میں زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں انہوں نے51گیندوں پر3چھکے اورچھ چوکوں کی مدد سے67 رنز بنائے۔ وہ اب107چھکوں کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 105 چھکوں کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 103چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ روہت شرما ان دنوں اپنے کریر کے شاندار فام میں ہیں۔