روہت گالی دیتے ہوئے پکڑے گئے

   

ناگپور۔12 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے کارگزار کپتان روہت شرما کوبنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں کیمرے نے گالی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے بعد ان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پربھی کافی وائرل ہوا۔ ہندوستان کے اسٹار روہت شرما نے کہا کہ وہ اگلی بارسے خیال رکھیں گے کہ کیمرہ کس طرف ہے۔ راجکوٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں یجویندر چہل کی گیند پررشبھ پنت نے سومیا سرکارکو اسٹمپ کیا تھا۔ پہلے تو تھرڈ امپائرنے ناٹ آؤٹ دیا اورپھر صحیح فیصلہ دیتے ہوئے سومیا سرکار کو آؤٹ قرار دیا۔ جس کی وجہ سے ٹیم کی کمان سنبھال رہے روہت شرما ناراض ہوگئے۔ وہ امپائرسے بات بھی کرتے ہوئے نظرآئے۔ جبکہ امپائربھی انہیں سمجھانے کی کوشش کررہے تھے کہ غلط بٹن دبانے سے ایسا ہوا۔ بات 13 ویں اوورکی ہے جب یجویندرچہل کی گیند پرسومیا سرکارچکمہ کھا گئے۔ گیند رشبھ پنت کے ہاتھوں میں چلی گئی۔ سومیا سرکارکریز سے کافی باہرنکل گئے تھے اورجب تک وہ واپس کریز میں لوٹتے، رشبھ پنت نے گلیاں اڑا دیں۔ اس کے بعد جو ہوا، اس پرروہت شرما ناراض ہوگئے۔ پنت نے وکٹ کے کافی قریب گیند کو پکڑا تھا اوران کی اسٹمپنگ صحیح طریقے سے لگی تھی۔ سبھی کی نظریں اسکرین پرآگئیں لیکن وہاں ناٹ آوٹ دیکھ کرہرکوئی حیران رہ گیا لیکن دوسرے ہی پل اسکرین پرآؤٹ لکھا گیا۔ یہ سب دیکھ کرروہت شرما ناراض ہوگئے اورکیمرے میں وہ گالی دیتے ہوئے قید ہوگئے۔ حالانکہ اس فیصلے سے پہلے رشبھ پنت نے ریویواور وکٹ کیپنگ کو لے کراتنی غلطیاں کردی تھیں کہ اسکرین پرناٹ آؤٹ دیکھ کرایک بار پھر رشبھ پنت پر لوگ خفا ہوگئے ۔