ممبئی۔20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے محدود اوورزکے نائب کپتان روہت شرما ونڈے کرکٹ میں نو ہزار مکمل کرچکے ہیں اور یہ کامیابی حاصل کرنے والے وہ دنیا کے 20 ویں بیٹسمین بن گئے ہیں۔ روہت نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ونڈے میں جیسے ہی اپنی اننگز کا چوتھا رنز بنایا ان کے 9000 رنز پورے ہو گئے۔ ہٹ مین کے نام سے مشہور روہت اپنے 224 میچوں میں اس کامیابی پر پہنچے ہیں۔روہت تیسرے سب سے تیز نو ہزار مکمل کئے ہیں۔ روہت نے 9000 رنز کے لئے 217 اننگز کھیلیں جبکہ سب سے تیز ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے 194 اننگز اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز نے 208 اننگزکھیلیں۔ روہت یہ کامیابی حاصل کرنے والے دنیا کے 20 ویں بیٹسمین بن گئے ہیں۔ ہندوستان میں ان سے آگے محمد اظہرالدین (9378)، مہندر سنگھ دھونی (10,773)، راہول دراویڈ (10,889)، سورو گنگولی (11,363)، ویراٹ کوہلی (اس میچ سے پہلے تک(11.703) اور سچن تندولکر (18,426) ہیں۔