قدیم یونیورسٹی میں 10 ہزار طلباء زیر تعلیم،ڈائریکٹرس کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔4؍اکتوبر۔ ( پریس نوٹ ) انگلینڈ میںہونہار طلباء کو اعلیٰ تعلیم کیلئے بہتر مواقع بہترین سہولتوں کے ساتھ فراہم کئے جارہیں ہے۔ لندن کی یونیورسٹی آف Roehampton سے وابستہ اعلیٰ عہدیداروں نے 3؍اکتوبر کی شام ہوٹل پارک میں منعقدہ ایک سمینار جس میں ایم بی اے کورس کو متعارف کروایا گیا۔ اس کے بعد پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی۔ اس پروگرام کا اہتمام سانوریہ ایجوکیشنل کنسلٹنٹس نے کیا تھا ۔ یہ یونیورسٹی لندن کے ٹاپ ٹین یونیورسٹیز میں شامل ہے ڈائریکٹر آف ریکروٹمنٹ ایڈمیشنس اینڈ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ مسٹر گیلم ریچرڈ نے بتایا کہ یونیورسٹی میں بزنس ، لاء ، آرٹس ، ایجوکیشن ، ہومانیٹیزاور سوشیل سائنسس ، لائف اینڈ ہیلت سائنس ، سائیکلوجی کورسس ہے۔ اس یونیورسٹی کی 180 سالہ تاریخ ہے جہاں 145ممالک کے 10 ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں جنہیں دیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کابہترین موقع ہے ۔ ان طلباء میں 1800 پوسٹ گریجویٹ ہے مسٹرنیل ہڈاک انٹرنیشنل ریکروٹمنٹ ہیڈنے بتایا کہ روہمپٹن یونیورسٹی بین الاقوامی سطح پر تیزی سے ترقی کرنے والی یونیورسٹی ہے۔ پوسٹ گریجویٹ کرنے والے طلباء کیلئے 85 کورسس 6 اکیڈیمک اسکولس اور فیکلٹیز ہیں۔ اسوسی ایٹ ڈائریکٹر بزنس ڈیولپمنٹ مسز ویدھی مستری نے بتایا کہ اعلیٰ تعلیم اور اسکالرشپس کے بہترین مواقع حاصل ہیں ۔ منیجنگ ڈائریکٹر سانوریہ ایجوکیشنل کنسلٹنٹس مسٹر راجیش گوئل نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔ ڈائریکٹر مسز سنگیتا گوئل نے کہا کہ روہمپٹن یونیورسٹی نے طلباء برادری کو بہترین تعلیم کا ساز گار ماحول فراہم کیا ہے ۔ ان کی شخصیت اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔ مسٹر موہت گمبھیرمینجنگ ڈائریکٹر اکسفورڈ انٹر نیشنل ایجوکیشن سرویسس اس موقع پر موجود تھے۔