روہنگیاؤں کیلئے دوہری مصیبت

   

ڈھاکہ : کاکس بازار جہاں روہنگیا پناہ گزینوں کی کثیر تعداد موجود ہے اور جن میں سے اب تک سینکڑوں روہنگیاؤں کو ایک غیرآباد جزیرہ پر منتقل کیا جاچکاہے۔ ان میں سے اب ہزارںو افراد خوفزدہ ہیں کہ نہ جانے ان کی باری کب آجائے۔ ایک طرف میانمار میں فوجی بغاوت کی وجہ سے بگڑے ہوئے حالات اور دوسری طرف بنگلہ دیش میں روہنگیاؤں کو غیریقینی صورتحال کا سامنا ہے جس نے ان کے مصائب میں اضافہ کردیا ہے۔