روہنگیاؤں کی بازآباد کاری کیلئے ایک جزیرہ تیار

   

ڈھاکہ ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق آفیسرس کا کہنا ہیکہ ملک کا ایک ایسا جزیرہ جو مانسون کے زمانے میں اکثر زیرآب رہتا ہے تاہم اب اسے اس قابل بنایا گیا ہیکہ وہاں ایک لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں کو بازآباد کیا جاسکے تاہم اس کیلئے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ’’بھسن چار‘‘ کو تیرتاہوا جزیرہ کہا جاتا ہے اور وہاں مکانات، ہاسپٹلس اور مساجد تعمیر کی گئی ہیں۔ بنگلہ دیش کے رفیوجی اور ریلیف کمشنر محبوب عالم تعلقدار نے اسوسی ایٹیڈ پریس کو یہ بات بتائی۔