روہنگیا بحران علاقائی بحران بنتا جارہا ہے، بنگلہ دیش

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ روہنگیا مہاجرین اور ان کی وجہ سے ڈھاکا حکومت کو درپیش مسائل کو سمجھا جائے۔ ان کے بقول روہنگیا بحران اب ایک علاقائی بحران بنتا جا رہا ہے۔ شیخ حسینہ کے مطابق صحت اور سکیورٹی اس وقت سب سے بڑے مسائل ہیں۔ اپنی تقریر میں بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے ایک قرارداد کی تجویز بھی پیش کی، جس کے تحت میانمار کی حکومت اور عالمی برادری مہاجرین کی محفوظ واپسی کو یقینی بنائے۔