ڈھاکہ ۔ 26 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے اپنے ہاں پناہ لینے والے روہنگیا مہاجرین کی ایک جزیرے پر منتقلی ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دی ہے۔ اس بارے میں اطلاع قدرتی آفات سے نمٹنے والی وزارت کے جونیئر منسٹر انعام الرحمان نے بدھ کو دی۔ ان کے بقول روہنگیا پناہ گزینوں کی ان کے ملک واپسی کے لیے سفارتی کوششوں پر توجہ دینا اولین ترجیح ہے۔ بنگلہ دیشی حکومت تقریباً ایک لاکھ روہنگیا مہاجرین کو بھاشن چار نامی جزیرے پر منتقل کرنا چاہتا ہے، جو اکثر قدرتی آفات کی زد میں رہتا ہے۔