روہنی کورٹ میں حادثاتی طور پر فائرنگ

   

دہلی : قومی راجدھانی کی روہنی کورٹ میں جمعہ کو ناگالینڈ آرمڈ پولیس فورس (این اے پی) کے ایک جوان سے غلطی سے بندوق چل گئی جس سے دو افراد معمولی زخمی ہوگئے ۔پولیس نے یہاں بتایا کہ صبح تقریباً 9.40 بجے عدالت کے گیٹ نمبر آٹھ پر دو وکلاء اور ان کے مؤکلوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ ایک این اے پی جوان جو بچانے کے لیے گیا، غلطی سے اپنی بندوق سے گولی چلا دی۔ اس واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وکلا اور موکل کے درمیان کیا لڑائی ہوئی۔