حیدرآباد یکم / نومبر ( راست ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ جمادی الاول بتاریخ 2 نومبر بروز ہفتہ 5.30 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ زیر نگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن منعقد ہوگا ۔ معزز اراکین کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عوام سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ ان نمبرات 24603597/ 9000033704/ 9000008138/ 9849879426/ 9866112393 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے ۔