’’کے سی آر تجھے سلام‘‘ پلے کی پیشکش، داخلہ مفت
حیدرآباد۔ 4 جون (پریس نوٹ) دکن آرٹسٹس رائٹرس اسوسی ایشن اور ڈپارٹمنٹ آف لینگویج و کلچر حکومت تلنگانہ کے اشتراک سے اتوار 5 جون شام 7 بجے رویندرا بھارتی تھیٹر، سیف آباد پر تلنگانہ یوم تاسیس کے موقع پر ایک شاندار مزاحیہ مشاعرہ و کامیڈی پلے مقرر ہے جس میں شہرت یافتہ مزاحیہ شعراء شاہد عدیلی، وحید پاشاہ قادری، معین امر بمبو، لطیف الدین لطیف، گووند اکشے، سانولی بی اپنے مزاحیہ کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے جبکہ لافٹر چیمپین حامد کمال، شبیر خاں، کے بی جانی، شبن خاں، سید صمدانی، نور ماریہ، زوفی مرزا، ڈاکٹر نسرین سلطانہ اپنے مخصوص مزاحیہ آئٹمس اور فیملی خاکوں کو پیش کریں گے۔ تلنگانہ جو اپنے آٹھواں یوم تاسیس کا جشن منارہا ہے، اسی ضمن میں ایک خصوصی پلے بعنوان ’’کے سی آر تجھے سلام‘‘ پیش کیا جائے گا۔ اس رنگارنگ فیملی انٹرٹینمنٹ پروگرام کی صدارت جناب افتخار شریف ڈویل سٹیزن امریکہ کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی میں الحاج محمد قمر الدین، معید خاں، نارائن کھیڑ، میر عنایت علی باقری، مرزا امتیاز بیگ، کلیم احمد بلڈر وغیرہ شامل ہیں۔ اس پروگرام میں شائقین کے لئے داخلے کی عام اجازت رہے گی۔ اس پروگرام کے آرگنائزر شبیر خاں ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 9390879740 پر ربط کریں۔