حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( راست ) : نوجوان گلوکار و موسیقار سعید رانا نے بھی اپنی گلوکاری سے غزل کی تہذیبی محفلوں اور اسٹیج پر ایک پہچان بنائی ہے ۔ سعید رانا غزل ، گیت اور صوفی کلام میں مہارت رکھتے ہیں کئی ایک جونیر گلوکاروں کو موسیقی کی تعلیم دیتے ہیں نوجوان گلوکاروں میں یہ سینئیر گلوکار ہیں ۔ شائقین موسیقی اور ساتھیوں کے اصرار پر ایک موسیقی ریز پروگرام جو غزلوں ، گیتوں ، لائٹ کلاسیکل اور صوفی کلام پر مشتمل ہوگا ۔ ہفتہ 29 جون کو 6-30 بجے شام سے رویندرا بھارتی کے کانفرنس ہال میں سعید رانا ’ غزل بہار ، تہذیبی پروگرام پیش کریں گے ۔ طبلہ پر نجم الدین جاوید ( اے آئی آر ) سنگت کریں گے ۔ ساتھی گلوکار نوید عزیز ، خان منظور خان ، عنایت علی خاں ، جاوید ، صادق محسن ، سازوں پر چنندہ غزلیں ، گیت اور صوفی کلام سازوں پر پیش کریں گے ۔ داخلہ فری رہے گا ۔ آرگنائزر شہریار اور محسن راجہ ہیں ۔ نوید عزیز کے پیش کردہ اس پروگرام کے مہمانان خصوصی مامیڈی ہری کرشنا ڈائرکٹر آف لینگویج و کلچر تہذیبی امور تلنگانہ ایم اے وحید سابق ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور ، ممتاز علی اکرم ، ادریس محمد ، ڈاکٹر سلیم ساحل ، محترمہ شاہانہ خان ، قادر شریف ہوں گے ۔ نظامت کے فرائض خان اطہر انجام دیں گے ۔ معلومات کے لیے 9700949795 پر ربط کریں ۔۔