رویندر جڈیجا کے ونڈے کیرئیرپر بریک لگنے کا اندیشہ

   

ممبئی: انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آل راونڈر رویندر جڈیجا کے ونڈے کیرئیر پر جلد بریک لگنے کا اشارہ دیاہے۔ نئے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر پاکستان میں ہونے والی چمپینس ٹرافی 2025 سے قبل نوجوان کرکٹرز کو موقع دینا چاہتے ہیں جس کے باعث جڈیجا کا ونڈے کیرئیر اختتام پذیر ہوسکتا ہے۔ چمپینس ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم محض 6 ونڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جن میں تین میچز سری لنکا کیخلاف سیریز میں شامل ہے، جس میں سلیکٹرز اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا چاہتے ہیں۔ بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ونڈے میں آل راؤنڈر جڈیجا کی جگہ مشکل ہے۔ 2019 ونڈے ورلڈکپ کے بعد سے جڈیجا نے 40 کی اوسط اور 84 کے اسٹرائیک ریٹ سے 644 رنز بنائے ہیں۔ بولنگ میں جڈیجا نے 37 کی اوسط سے 44 وکٹیں لئے اور اکانومی 4.9 رہی ہے۔