٭٭ ایک شو کے دوران بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن ، فرح خان اور بھارتی سنگھ کی جانب سے عیسائی برادری کے مذہبی جذبات کومجروح کرنے پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک شو کے دوران عیسائی برادری کے ایک مقدس لفظ “Hallelujah’ جس کا معنی ٰ خدا کا شکر ہے ، کا مذاق اڑایا ہے ۔ حالانکہ تنازعہ پیدا ہونے کے بعد روینہ ٹنڈن نے ٹویٹ کیا کہ میں نے ایسا کوئی لفظ ادا نہیں کیا جس سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہونچتی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تینوں میں سے کسی نے بھی اس طرح کی غلط بیانی یا کسی جذبات کو مجروح کرنے والے الفاظ نہیں ادا کئے ہیں ۔ پھر بھی اگر کسی کو لگتا ہے کہ ہمارے جملوں سے ان کے جذبات کو ٹھیس پہونچی ہے تو میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں ۔