روی رانا پریمیر لیگ میں رینجرز ایس سی کی کوچنگ کریں گے

   

نئی دہلی: دہلی فٹ بال کا معروف چہرہ روی رانا 2022 پریمیئر لیگ فٹ بال میں رینجرز اسپورٹس کلب کے کوچ ہوں گے۔ رینجرز اسپورٹس روی رانا کو کلب کے ساتھ اپنی وابستگی میں خوش آمدید کہتا ہے جنہوں نے بطور کھلاڑی اور کوچ دونوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔روی رانا دہلی اسٹوڈنٹس، شاستری ایف سی، ہندوستان ایف سی اور گڑھوال ہیروز کیلئے کھیل چکے ہیں اور دہلی لیگ چمپئن شپ جیتنے والی ٹیموں کا حصہ رہے ہیں۔ روی رانا نے سال 2000 میں ذاکر حسین کالج کے کوچ کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ان کے دور میں کالج نے سات مرتبہ چمپئن شپ جیتی اور تین بار رنر اپ رہا۔ گڑھوال ہیروز کلب 2001 میں بی ڈویژن میں تھا جب روی رانا گڑھوال ہیروز کے کوچ تھے۔