روی شاستری دوبارہ ہندوستانی ٹیم کے کوچ

   

ممبئی ۔ 16 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) روی شاستری کو ہندوستانی ٹیم کا دوبارہ کوچ دو سالہ میعاد کیلئے منتخب کیا گیا ہے اور وہ ہندوستان میں منعقد شدنی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2021 ء تک ٹیم کے کوچ رہیں گے ۔ کپل دیو کی زیرقیادت اڈوائیزری کمیٹی نے یہ فیصلہ لیااور اُمید کے مطابق روی شاستری ہی ٹیم کے کوچ برقرار ہیں کیونکہ انھیں کپتان ویراٹ کوہلی کی حمایت بھی حاصل ہے ۔ روی شاستری کے ہندوستانی ٹیم کے بڑے عہدہ پر یہ چوتھی مرتبہ فائز ہونا ہے کیونکہ سب سے پہلے انھوں نے 2007 ء دورۂ بنگلہ دیش پر مختصر میعاد کیلئے کرکٹ منیجر بنے تھے جس کے بعد 2014-16 ء کے دوران ٹیم کے ڈائرکٹر اور 2017-19 ء میعاد کیلئے ٹیم کے کوچ بنے تھے ۔