روی شنکر پرساد معیشت کو فلم کلکشن سے جوڑنے کے ریمارکس سے دستبردار

   

نئی دہلی 13 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کی معاشی صحت کو تین فلموں کے ایک دن میں 120 کروڑ کے کاروبار سے جوڑنے کے ریمارکس پر تنقیدوں کا سامنا کرنے کے بعد مرکزی وزیرروی شنکر پرساد نے اپنے بیان سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔