روی چندرن اشون کوآئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم میں شامل

   

نئی دہلی ۔ روی چندرن اشون کوآئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے لیکن ہندوستانی سابق کپتان سنیل گواسکرکو تجربہ کار آف اسپنر کے قطعی 11 کھلاڑیوں میں شامل ہونے کا موقع ملنے پر یقین نہیں ہے ۔ اشون محدود اوورزکی ٹیم میں چار سال کے بعد واپس آئے ہیں اور انہوں نے آخری مرتبہ ہندوستان کے لئے 2017 میں ایک ٹی ٹوئنٹی ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا میں کھیلا تھا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی اسکواڈ کے متعلق اسپورٹس ٹاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے گواسکر نے کہا کہ اشون کا انتخاب محض انگلینڈ ٹسٹ سیریز کے دوران پلیئنگ الیون میں ان کی عدم موجودگی کے لئے سلیکٹرزکی جانب سے تسلی بخش فیصلہ ہے۔اشون کی واپسی ایک اچھی چیز ہے لیکن ہمیں انتظارکرنا پڑے گا اور دیکھنا پڑے گا کہ آیا اسے پلیئنگ الیون میں جگہ ملتی ہے یا نہیں۔ آپ نے اسے 15 میں منتخب کیا ہے ، یہ ٹھیک ہے ، آپ نے اسے انگلینڈ کی ٹیم میں بھی منتخب کیا لیکن ایسا نہیں ہے اسے الیون میں موقع دینا ضروری سمجھا۔گواسکر نے کہا اشون کو ورلڈ کپ ٹیم میں شاید صرف ایک تسلی دینے کیلئے شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ انگلینڈ میں مایوسی کا ازالہ کر سکے۔کیونکہ ہنوز یہ سوال اہم ہے کہ کیا وہ الیون میں کھیلے گا؟یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

آئی پی ایل ورلڈکپ کی تیاری
کا بہترین موقع:میکسویل
سڈنی۔ آسٹریلیائی جارحانہ آل راؤنڈر گلین میکسویل جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی نمائندگی کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ منافع بخش ٹی 20 لیگ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اچھی تیاری ہوگی جو اس کے فورا بعد شروع ہورہا ہے ۔ میکسویل نے مزید کہا کہ میرے خیال میں یہ ان کھلاڑیوں کے لیے بہت اچھا موقع ہے جو ورلڈ کپ میں پہنچنے والے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ان حالات اور آئی پی ایل مقابلوں میں تربیت حاصل کرتے ایک اضافی مہینہ گزارنا میرے خیال میں یہ ان کھلاڑیوں کے لیے قیمتی ہوگا جو ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کرنے والے ہیں ۔ میکس ویل نے جولائی اور اگست میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف سفید گیند کے دوروں میں اسٹیو اسمتھ ، مارکس اسٹوئنس اور ڈیوڈ وارنر کے ساتھ شرکت نہیں کی تھی ۔ وہ آئی پی ایل2021 کے بقیہ حصے میں نمایاں ہوںگے جو متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے 15 اکتوبر تک ہوگا۔ آئی پی ایل کے بعد ٹی20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں17 اکتوبر سے 14 نومبر تک ہوگا۔ 32 سالہ میکسویل نے ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے دوروں سے محروم رہنے اور آئی پی ایل کھیلنے کی وجہ بتائی۔ میکسویل جنہیں آر سی بی نے اس سیزن کے لیے منتخب کیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ آسٹریلیا ٹی 20 ورلڈ کپ جیت سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صد فیصد ہم اسے جیت سکتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس ایک بہترین اسکواڈ ہے اور ہمیں کافی تجربہ حاصل ہے اور خطاب حاصل کرنے کی دوڑ میں آگے ہیں۔