کوہیر ۔ ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل سرپنچ فارم صدر راج شیکھر وینکٹاپور کو ان کی ناقص کارکردگی کے بنیاد پر سرپنچ فارم سے بغیر اطلاع کے ہٹادیا گیا اور ان کی جگہ پر روی کرن بچاراگڑ سرپنچ کو بلامقابلہ فارم صدر کی حیثیت منتخب کیا گیا ہے اور نائب صدر سرپنچ فارم صدر بلال پور سرپنچ کو تقرر کیاگیا ۔ اس موقع پر کوہیر منڈل ٹی آر ایس پارٹی قائدین نے روی کرن کو فارم صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر رمیش مدری سرپنچ نے بتایا کہ سابقہ فارم صدر راج شیکھر نے اپنے دور اقتدار میں سرپنچوں کے مسائل کے متعلق کوئی جامع اقدامات انجام نہیں دئے اور نہ ہی کوئی اجلاس طلب کیا تھا ۔ اس وجہ سے تمام سرپنچوں کے مشاورت کے بعد راج شیکھر سرپنچ کو فارم کے صدر سے برخواست کردیا گیا ہے ۔