نئی دہلی ۔ اولمپک کوٹہ جیتنے والے مہابلی ستپال کے شاگرد روی کمار نے قزاقستان کے الماٹی میں سینئر ایشین ریسلنگ مقابلے میں اپنا دبدبہ ثابت کرتے ہوئے57 کلوگرام زمرے میں گولڈ میڈلجیتا۔ اولمپک کوٹہ حاصل کرچکے بجرنگ نے65 کلوگرام میں سلور میڈل جیتا۔ ہندوستان کو اس کے علاوہ مقابلے میں تین برونز میڈلس کے سبب ، 70 کلوگرام ، نرسمہا یادو 79 کلو اور ستیہ ورت کادیان 97 کلوگرام نے دلائے ۔ ہندوستان کے پانچ پہلوان اپنے اپنے مقابلوں میں اترے اور پانچ پہلوانوں نے میڈلس جیتے ۔ روی دہیانے57 کلوگرام کے زمرے میں اپنے اپنے خطاب کو برقرار رکھا۔ انہوں نے فائنل میں ایران کے علی رضا نصرت اللہ سرلاک کو9-4 سے شکست دیکراپنے وزن کے زمرے میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا ، وہیں ہندوستان کے اسٹار مردکھلاڑی بجرنگ پونیا زخمی ہونے کی وجہ سے فائنل نہیں کھیل پائے اور اسی وجہ سے ان کے حریف کو فاتح قرار دے دیا گیاجبکہ بجرنگ کو سلور میڈل پر اکتفاکرنا پڑا۔