ریاض : روس سے عازمینِ حج کا پہلا گروپ مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق اس گروپ میں 200 عازمینِ حج شامل تھے اور امکان ہے کہ اس سال روس سے 25 ہزار عازمین حج ادا کریں گے۔عرب میڈیا کے مطابق ایئر پورٹ پر عازمین حج کو آبِ زم زم، پھول اور تحائف پیش کیے گئے۔دوسری جانب سعودی عرب کے وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ اب تک دنیا بھر سے 12 لاکھ عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
