رپورٹرس ودآؤٹ بارڈرس کا فیس بک پر مقدمہ

   

Ferty9 Clinic

فرانس میں صحافی تنظیم رپورٹرس وداؤٹ بارڈرس نے کہا ہے کہ اس نے منافرت پر مبنی اور گمراہ کن معلومات کی اشاعت روکنے میں ناکامی پر فیس بک کے خاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ مقدمے میں کہاگیا ہے کہ فیس بک اپنے ہی قواعد و ضوابط کو توڑتے ہوئے صارفین کو نفرت امیز مواد کا نشانہ بننے سے نہیں بچاسکی۔ پیرس میں قائم اس تنظیم کے مطابق وہ فیس بک کو گمراہ کرنے والے کمرشیل پریکٹس کی وجہ سے عدالت لے کر گئی ہے۔ شکایت میں فیس بک پر فرانسیسی میگزین چارلی ایبڈو کے صحافیوں کو دھمکیوں اور کورونا وائرس سے متعلق فلم ’’ہولڈاپ‘‘ کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔