ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا نے جمعہ کو اعلان کی جانے والی مانیٹری پالیسی میں مسلسل تیسری مرتبہ رپو ریٹ اور ریورس رپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ۔ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد آج اس کا اعلان گورنر شکتی کانت داس نے کیا۔آر بی آئی نے رپو ریٹ کو 4 فیصد اور ریورس رپو ریٹ کو بھی 3.35 فیصد پر رکھا ہے ۔ یہ مسلسل تیسرا موقع ہے جب آر بی آئی نے دونوں کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ۔مسٹر داس نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) کی شرح منفی 7.5 فیصد رہنے کا اندازہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیہی اور شہری مانگ میں بہتری آرہی ہے ۔