حیدرآباد۔ رچہ کنڈہ ٹریفک پولیس حدود میں گذشتہ ایک ہفتے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جملہ 1.8 کروڑ روپئے کے جرمانے وصول کئے گئے ۔ یہ رقم 7 اگسٹ سے 13 اگسٹ کے درمیان وصول کی گئی ۔ پولیس کے بموجب 60 لاکھ روپئے کے جرمانے صرف ہیلمٹ نہ پہننے پر عائد کئے گئے ۔ حالت نشہ میں ڈرائیونگ کے خلاف مہم کے دوران 150 مقدمات درج کئے گئے اور 160 افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت سے بھی ان پر جرمانے ہوئے ۔