حیدرآباد۔ 30 جنوری ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس حدود میں 22 تا 28 جنوری صرف ایک ہفتے میں جملہ 37 سڑک حادثات پیش آئے جن میں 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 29 زخمی ہوئے ہیں۔ اس ہفتے کے دوران رچہ کنڈہ ٹریفک پولیس نے مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جملہ 46,814 کیس درج کئے اور جملہ 1.96 کروڑ روپئے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ سب سے زیادہ مقدمات ٹو وہیلر چلانے والوں کے خلاف بک کئے گئے ۔ ہیلمٹ نہ پہننے کے جملہ 27,521 کیس بک ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے ‘ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے ‘ اوور اسپیڈ کے کیس بھی بک کئے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ کے وقت سیل فون استعمال کرنے اور راش ڈرائیونگ کے کیس بھی بک کئے گئے ۔