حیدرآباد /24 جولائی ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں تین انسپکٹران پولیس کے تبادلے عمل میں لائے گئے ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کردئے ۔ مسٹر بی بکشاپتی راؤ کا سائبرکرائم سے جواہر نگر پولیس اسٹیشن مسٹر آر سائیلو کا جواہر نگر پولیس اسٹیشن سے ڈی آئی چیتنیہ پوری اور مسٹر این رامو کا ڈی آئی چیتنیہ پوری سے سائبر کرائم تبادلہ کیا گیا ۔