رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ میں 3وی سیف ٹنل کا قیام

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی اقدامات کے تحت 3V سیف ٹنل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ کمشنریٹ سے رجوع ہونے والے درخواست گذار اور پاسس کے لیے پہونچنے والے مختلف افراد کے علاوہ خصوصی طور پر یہ ٹنل عملہ کے لیے کافی کارآمد ثابت ہوگا ۔ مسٹر مہیش بھگوت کمشنر آف پولیس رچہ کنڈہ نے اسپانسرس کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ڈی جی پی آفس کے طرز پر سیف ٹنل قائم کیا گیا ہے ۔ جس سے گذرنے والے خود بخود سیناٹائز ہوجائیں گے ۔ کیمیکل سے جسم وردی اور کپڑوں پر موجود جراثیم بکٹیریا یا پھر اگر وائرس بھی ہوگا تو وہ اس سے فوت ہوجائے گا اور کوئی خوف و خدشہ نہیں رہے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ آج رچہ کنڈہ میں 2 نئے پازیٹیو کیس درج کئے گئے ہیں جن میں ایک تین سالہ لڑکا اور ایک 18 ماہ کی لڑکی شامل ہے ۔ رچہ کنڈہ میں 17 پازیٹیو کیس ہیں 3 کو ڈسچارج کردیا گیا ہے اور 14 کا علاج جاری ہے اور 60 افراد کو کورنٹائن کیا گیا ہے جب کہ 2100 افراد کو ہوم کورنٹائن کیا گیا جن کی جی او ٹیاگنگ کے ذریعہ جانچ کی جارہی ہے اور پولیس کے علاوہ محکمہ صحت کا عملہ ہر دن ان کی جانچ کررہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 5 افراد ایل بی نگر زون سے ہوم کورنٹائن سے فرار ہوچکے تھے ۔ جنہیں ایک سرکاری ہاسپٹل کو منتقل کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ شدید متاثر علاقوں میں انتہائی سخت چوکسی اختیار کی جارہی ہے ۔۔