حیدرآباد 6 اپریل (سیاست نیوز) لاک ڈاؤن کے دوران شراب نوشی کے عادی افراد کی بے چینی میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ایسے کئی واقعات پیش آئے جس میں روزانہ شراب نوشی کرنے والے افراد خودکشی کررہے ہیں یا پھر شراب کے حصول کیلئے کچھ بھی کرنے سے پس و پیش نہیں کررہے ہیں۔ ایک ایسا ہی واقعہ رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ میں پیش آیا جس میں نامعلوم افراد نے شراب کی دوکان میں داخل ہوکر 25 ہزار روپئے مالیتی شراب اور 8 ہزار روپئے نقد رقم کا سرقہ کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ سی سی فوٹیج سے یہ ثبوت ملا کہ دو نامعلوم افراد دوکان میں عقبی دروازہ سے داخل ہوئے اور شراب کے کارٹون اور رقم لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہے۔