حیدرآباد۔/30 مارچ، ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن مختلف محکمہ جات میںاسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر کے عہدوں کیلئے رکروٹمنٹ امتحانات رواں سال مئی میں دوبارہ منعقد کرے گا۔ آج جاری کردہ شیڈول کے مطابق کمیشن نے کہا کہ الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ کے مضمون کیلئے ٹسٹ کا انعقاد 8 مئی کو ہوگا اور اگریکلچر انجینئرنگ اور میکانیکل انجینئرنگ کے مضامین کیلئے امتحانات 9 مئی کو منعقد کئے جائیں گے۔ یہ کمپیوٹر کی اساس پر ہوں گے۔سیول انجینئرنگ مضمون کیلئے ٹسٹ 21 مئی کوOMR کی اساس پر منعقد کیا جائے گا۔ کمیشن نے گذشتہ روز ہیڈ آفس میں منعقدہ اجلاس کے بعد نئی تواریخ کا اعلان کیا ہے۔