بیتول۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کی مجلس مقامی کے آزاد امیدوار کارپوریٹر 59 سالہ راجندر سنگھ چوہان جسے ’’کنڈو بابا‘‘ بھی کہا جاتا ہے، اسے گزشتہ دوشنبہ کو ایک کمسن بچی کی متعدد بار عصمت ریزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ لڑکی کا طبی معائنہ کیا گیا اور مجسٹریٹ کے روبرو اس کا بیان بھی لیا گیا۔ بیتول کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر جگل کشور نے بتایا کہ ’’ہم نے چوہان کی بیوی اور اس کے بیٹے سے بھی پوچھ گچھ کی۔ بعدازاں چوہان نے پولیس کے آگے اپنے آپ کو پیش کردیا۔ اتفاقاً یہ کارپوریٹر ہر سال ’’عام رکھشا بندھن تقاریب‘‘ کا انعقاد بھی عمل میں لایا کرتا تھا جس میں سینکڑوں عورتیں اور لڑکیاں اس کے ہاتھ پر رکھی باندھا کرتی تھیں۔
ایک لڑکی کا والدین پر فحاشی پر
مجبور کرنے کا الزام
وڈوڈرا۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک کمسن لڑکی نے جس کا تعلق امریلی ضلع سے تھا، اپنے والدین اور سرپرستوں پر اسے زبردستی فحاشی پر مجبور کرنے کا الزام لگایا۔ اس نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ میں کئی آدمیوں نے اس کا جنسی استحصال کیا۔ چلالا پولیس تھانے کے سب انسپکٹر ایچ تگالیا نے بتایا کہ لڑکی کے والدین اور سرپرستوں کی سخت تلاش کی جارہی ہے اور ان کے خلاف آئی پی ایس کی دفعہ 372 کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ خاتون پولیس افسر تگالیا نے کہا کہ ’’لڑکی حاملہ ہے، اور ہم نے اسے بازآبادکاری کے مرکز کو روانہ کردیا ہے‘‘۔