لکھنو: اتر پردیش کے وزیر مملکت برائے ٹرانسپورٹ ( آزادانہ چارج) دیا شنکر سنگھ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی رکھشا بندھن پر ریاست کی خواتین کو تحفہ دیا ہے۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی خواتین ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ رکھشا بندھن پر 29 اگست کی درمیانی رات 12.00 بجے سے 31 اگست کی درمیانی رات 12.00 بجے تک ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں خواتین کے لیے مفت سفر کی سہولت دستیاب ہوگی۔