رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کو سالگرہ کی مبارکباد

   

آرمور۔/8 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی آرمور پی یو سی چیرمین جیون ریڈی کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر سب سے پہلے انہوں نے ماں باپ سے آشیرواد لیا اور اس کے بعد ریاستی وزیر کے ٹی آر سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے مبارکباد حاصل کی۔ اس کے علاوہ سابق ایم پی کے کویتا ، وزیر زراعت سنگی ریڈی، نرنجن ریڈی نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ حلقہ اسمبلی آرمور سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس قائدین سمیر احمد، عثمان علی حضرمی، سید عتیق، عبدالرحمن، ملک بابا، سید فیاض، رحیم الدین الیاس، عمران ، شاکر کے علاوہ میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون ونائب چیرمین شیخ منو ، آرمور میونسپل کونسلرس ، سرپنچ ، ایم پی سی اور دیگر کئی قائدین نے حیدرآباد پہنچ کر جیون ریڈی کی رہائش گاہ پر انہیں مبارکباد پیش کی۔