مختلف مسائل سے واقفیت ، یکسوئی کا تیقن ،عوام کا اظہار تشکر
آرمور۔ رکن اسمبلی آرمور وپی یو سی چیرمین جیون ریڈی نے آرمور کے وارڈ نمبر 14میں اقلیتی وارڈ کا دورہ کرتے ہوئے مختلف مسائل کی جانکاری حاصل کی اور مختلف مسائل کی یکسوئی کے لئے عہدیداروں کو احکامات جاری کئے وارڈ کونسلر محمد امتیاز حسین نے تمام وارڈ کا دروہ کروایا اور ڈرین کے مسائل سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ زیر التوا شادی خانہ کی اراضی کا معائنہ کروایا گیا برقی مسائل کے علاوہ دیگر مسلم مائنارٹیز کے مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیا وارڈ 14 کونسلر نے رکن اسمبلی آرمور وپی یو سی چیرمین جیون، میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون، نائب چیرمین شیخ منو، نمائندہ کونسلرس عبدالرحمن ،سید عتیق ،سید فیاض، ظہیر علی کو تہنیت پیش کی اور وارڈ کا دروہ کرنے پر اظہار تشکر کیا اس موقع پر رکن اسمبلی آرمور وپی یو سی چیرمین جیون ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے ذریعہ کے سی آر نے تلنگانہ حاصل کیا اور تلنگانہ حکومت میں ثابت کیا کہ تلنگانہ آنے کے بعد غریبوں کے لئے شادی مبارک و کلیانہ لکشمی کے ذریعہ شادیوں میں مدد ،مائناریٹی طلباء کے لئے اقامتی مدارس میں مفت تعلیم ،طالب علم کے لئے ایک لاکھ بیس ہزار روپے خرچ کئے جارہے ہیں اس طرح کی اسکیمات ہندوستان کی کوئی ریاست میں موجود نہیں ہے اس موقع پر ٹی آر ایس اقلیتی قائد عثمان علی حضرمی کے علاوہ میونسپل چیرپرسن نائب چیرمین، نمائندہ کونسلرس ظہیر علی ،سید عتیق، عبدالرحمن، سید فیاض کے علاوہ سابقہ کونسلر ملک بابا ،محمد ساجد ،سنجے سنگھ ببلو ،پنڈت پریم ،پنڈت پون، محمد عادل، محمد شاہد، محمد شاکر کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے ۔
