آرمور۔ رکن اسمبلی آرمور وہ
PUC
چیرمین جیون ریڈی کی صحتیابی کے لئے آرمور اقلیتی قائدین کی جانب سے دعا کا اہتمام کیا گیا ۔یہ پروگرام میونسپل نائب چیرمین شیخ منو کے مکان پر کیا گیا اس پروگرام میں ٹی-آر-ایس اقلیتی قائدین سمیراحمد، عثمان علی حضرمی ،فرحت اللہ خان کے علاوہ نمائندہ کونسلر عبدالرحمن، سید عتیق، محمد امتیاز،سید فیاض ودیگر اقلیتی قائدین نے شرکت کی اس موقع پر رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کی صحت کے لئے مولانا منصور قادری امام مسجد آمینہ پرکٹ ،مفتی عابد نے دعا کی اس موقع پر محمد نظام الدین قادری بھی موجود تھے ۔
